Home » شیرانی رلی » اے میرے شہر کو جانے والی ہوا ۔۔۔ عائشہ اشرف۔ اوتھل

اے میرے شہر کو جانے والی ہوا ۔۔۔ عائشہ اشرف۔ اوتھل

اے میرے شہر کو جانے والی ہوا
کوئٹہ کو جانے والی ہوا
میری کچھ دعائیں لیتی جا
رہتا ہے وہاں
میرے جگر کا ٹکڑا
میرا کیوٹ
میری جنت میری ما ں
میرا شفیق باپ
روشنی کی کرن سی بہن
میرا ماں جایا
میری ہم جولیاں،سکھیاں اور سہیلیاں
اور میرے شہر کے لوگ
محبتیں بانٹنے والے
کچھ مسافت حائل ہے ہمارے درمیان اب
تجھ پہ مان ہے بہت
شاید کہ تو مہرباں ٹہرے
اور اڑا لے جائے
میری دعائیں اور تمام نیک تمنائیں
میرے شہر کی اور
اے میرے شہر کو جانے والی ہوا
کوئٹہ کو جانے والی ہوا
میراشہر کہ
اک سر سبزباغ کی مانند
رنگا رنگ پھولوں سے سجا
ذات پات کی تفریق سے بے نیاز
سنا ہے کچھ سازشیں
کچھ ارادے
مسلنا چاہتے ہیں
اس کی رنگینی وخوشبو کو
اور جمانا چاہیں صرف ایک رنگ
لہو رنگ
تجھ پہ مان ہے بہت
شاید کہ تو مہرباں ٹھہرے
اور بجھا دے سازشوں کی آگ
اوربکھرا دے
چاہت کی فضاچاروں اور
اک بار پھر سے
اے میرے شہر کو جانے والی ہوا
کوئٹہ کو جانے والی ہوا

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *